Home / Technology News / Apple Introduce Iphone 7 In Red Color – Price In Pakistan

Apple Introduce Iphone 7 In Red Color – Price In Pakistan

apple iphone 7 in red colour price in pakistanایپل نے اپنے سرخ آئی فون سیون اور سیون پلس کے دو نئے ماڈل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

ایپل کی جانب سے سرخ فون کےعلاوہ ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ’’کلپس‘‘ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نئے اور کم قیمت آئی پیڈز بھی پیش کیے جارہے ہیں۔ ریڈ آئی فون سیون اور سیون پلس کی قیمتیں پاکستانی 75 ہزار روپے (749 ڈالر) اور 9.7 انچ آئی پیڈ ماڈل کی کم سے کم قیمت 43 ہزار روپے یعنی 422 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایپل نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ’’کلپس‘‘ کے نام سے یہ ایپ اگلے ماہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی فون سیون کے 128 جی بی کی قیمت 75 ہزار اور 256 جی بی کی قیمت 85 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگی جب کہ آئی فون سیون پلس ریڈ فون کے 128 جی بی کی قیمت 87 ہزار اور 256 جی بی کی قیمت 97 ہزار روپے کے قریب ہوگی۔ ایپل آئی فون کے پہلے ماڈل کو اس سال 10 برس ہوچکے ہیں اور ایپل ریڈ فون کو سرخ المونیم کیس میں پیش کیا جارہا ہے جس میں ایپل کا اسٹیل لوگو بھی نمایاں فیچر میں سے ایک ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *